Sunday, September 8, 2024

مصر کے سیاحتی مقام پر ایک ہوٹل میں فائرنگ، دو غیرملکی سیاح زخمی، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

مصر کے سیاحتی مقام پر ایک ہوٹل میں فائرنگ، دو غیرملکی سیاح زخمی، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک
January 9, 2016
غردقہ (ویب ڈیسک) مصر کے سیاحتی مقام غردقہ میں ایک ہوٹل پر فائرنگ سے دو غیرملکی سیاح زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق  بحیرہ احمر کے سیاحتی قصبے غردقہ میں ایک ہوٹل پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس سے  جرمنی اور ڈنمارک کے دو سیاح زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کر کے  ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا، حملہ آور سمندر کے راستے آئے تھے۔ غردقہ بحیرہ احمر کے کنارے واقع مصر کا اہم سیاحتی مقام ہے یہاں غیرملکیوں کی بڑی تعداد سیاحت کے لیے آتی ہے۔