Sunday, September 8, 2024

مصر کے دریائے نیل میں ڈوبنے والے تین پاکستانی لاہور میں سپردخاک

مصر کے دریائے نیل میں ڈوبنے والے تین پاکستانی لاہور میں سپردخاک
July 13, 2016
لاہور (92نیوز) مصر میں ایک ہفتہ قبل دریائے نیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی میتیں وطن پہنچ گئیں جنھیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے نیل میں ایک ہفتہ قبل سیر کے لیے جانے والے چار پاکستانی کشتی ڈوبنے پر جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے تین افراد فیصل‘ اس کی اہلیہ ثناءاور بیٹی آمنہ کی میتیں غیرملکی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچیں۔ متوفی فیصل کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور نہایت شفیق انسان تھا۔ حادثے میں ڈوبنے والی ایک بچی رمیضہ کی لاش تاحال دریائے نیل سے نہیں مل سکی۔ لواحقین کا کہنا تھا پاکستان اورسیز فاﺅنڈیشن نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ تینوں کی نماز جنازہ آبائی علاقے ٹاون شپ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔