Thursday, April 25, 2024

مصر کے دارالحکومت میں ریت کا طوفان، نظام زندگی مفلوج

مصر کے دارالحکومت میں ریت کا طوفان، نظام زندگی مفلوج
January 17, 2019
قاہرہ ( 92 نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں  ریت کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج  ہوکر رہ گئی ، لوگ گھروں اور عمارتوں میں محصور ہو گئے ، ایئر پورٹس پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں سے شہر کی  فضا نارنجی ہوگئی ، ان گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے بندرگاہیں بند کردی گئیں جبکہ ایئر پورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت  بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔ حکام کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سانس کی تکلیف سے بچنے کیلئے گھروں سے باہر مت نکلیں ۔ کچھ شہریوں نے ریت کا طوفان کئی گھنٹوں تک جاری رہنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے  سوشل  میڈیا پر  تصاویر اپ لوڈ کیں ۔ محکمہ موسمیات نے کل سے موسم کی صورتحال بہتر ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔