Friday, April 26, 2024

مصر کی پارلیمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ توسیع کر دی

مصر کی  پارلیمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ توسیع کر دی
January 14, 2019
قاہرہ ( 92 نیوز) مصری پارلیمنٹ کی جانب سےتوسیع کی منظوری کے  بعد ملک میں جاری ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پندرہ جنوری کو رات ایک بجے کے بعد ایمرجنسی میں توسیع کا نفاذ کردیا جائے گا ، ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب دہشتگرد تنظیم داعش کے حامی گروپ نے مصر میں دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 45افراد ہلاک کر دئیے تھے۔ چند روز قبل ہی مصر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور چرچ کا افتتاح کیا گیا  تھا جس کی  افتتاحی تقریب میں فلسطین کے صدر محمود عباس خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔ مصری صدر عبد الفتح السیسی نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ہمراہ  مسجد اور چرچ کا افتتاح کیا تھا ،مسجد اور چرچ قاہرہ سے چند کلومیٹر دور نئے انتظامی ٹاؤن میں ساتھ ساتھ بنائے گئے ہیں۔ قبطی چرچ کے سربراہ پوپ ٹواردوس دوئم بھی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ،اس موقع پر مصر ی صدرکا کہنا تھا کہ چرچ بنانے کا مقصد مصر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ مصر میں ایک کروڑ سے زائد قبطی عیسائی رہتے ہیں جو مجموعی آبادی کا دس فیصد ہیں۔