Friday, April 26, 2024

مصر کی سفاجا پورٹ پر قید چھ پاکستانی ملاح پاکستانی حکام کی مدد کے منتظر

مصر کی سفاجا پورٹ پر قید چھ پاکستانی ملاح پاکستانی حکام کی مدد کے منتظر
October 30, 2018
قاہرہ (92 نیوز) مصر کی سفاجا پورٹ پر قید چھ پاکستانی ملاح پاکستانی حکام کی مدد کے منتظر ہیں۔ ان کے پاس راشن اور ضروریات زندگی بھی نہیں ہیں۔  ‎ ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی ملاح جس جہاز پر ہیں اس کے مالک کا جرمانے پر تنازعہ ہونے کی وجہ سے مصری حکام نے اس جہاز کو عملے سمیت روک لیا ہے۔ ‎ ان پاکستانی ملاحوں کو چھ ماہ قبل بھرتی کیا گیا تھا۔ عملے میں چیف انجنئیر، آئل مین، کپتان، کک اور ملاح شامل ہیں ۔ عملے کے سفری کاغذات پورٹ اینڈ شپنگ اتھارٹی نے ضبط کر رکھے ہیں۔ محبوس عملے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے رہائی میں مدد کے لئے اپیل کی ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ کی طرف سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور قاہرہ میں پاکستانی سفیر مشتاق علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ٹیم روانہ کی ہے جو ان پاکستانیوں سے ملاقات کر کے اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔