Monday, May 6, 2024

مصر: کارنک مندر کے قریب خود کش دھماکہ، تین حملہ آور ہلاک، چار راہگیر زخمی

مصر: کارنک مندر کے قریب خود کش دھماکہ، تین حملہ آور ہلاک، چار راہگیر زخمی
June 11, 2015
لکسر (ویب ڈیسک) مصر میں واقع قدیم کارنک مندر کے قریب ایک خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں تین حملہ آور ہلاک اور چار راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔ مصر کے شہر لکسر میں واقع قدیم کارنک مندر کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں تین حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ حملے کی زد میں آکر چار راہگیر بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مندر کے باہر سکیورٹی کے لیے لگائی گئی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان میں سے دو کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ تیسرے حملہ آور نے رکاوٹوں کو عبور کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ کارنک کا مندر مصر کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔