Monday, September 16, 2024

مصری جزیروں کی سعودی عرب کو فروخت کے دستاویزی ثبوت جاری

مصری جزیروں کی سعودی عرب کو فروخت کے دستاویزی ثبوت جاری
April 12, 2016
جدہ (ویب ڈیسک) مصری وزارت خارجہ نے دو جزیروں کی سعودی عرب کو فروخت کے دستاویزی ثبوت جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ان دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ تیران اور جزیرہ صنافیر مذاکرات کے بعد سعودی عرب کے حوالے کیے گئے ہیں۔ مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جزیروں کی فروخت اور حوالگی عالمی قوانین کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔ دستاوزات سے پتا چلتا ہے کہ 1950ءکی دہائی میں سعودی عرب کا ان جزیروں پر کنٹرول رہا ہے۔ مصر نے اسرائیلی جارحیت کو کنٹرول کرنے کے لیے ان جزیروں کو اپنا بیس کیمپ بنایا تھا جس کو سعودی عرب کی حمایت بھی شامل تھی۔ 1988ءسے سعودی عرب جزیروں کی واپسی کا تقاضا کرتا رہا ہے جس کو سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے حالیہ مصر کے دورے کے دوران مان لیا گیا۔