Friday, March 29, 2024

مصر میں گدھوں کے شناختی کارڈ بنیں گے

مصر میں گدھوں کے شناختی کارڈ بنیں گے
December 13, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کئی قصاب گدھے کا گوشت بیف کے طور پر فروخت کرتے ہیں۔ اس غیر قانونی کام کو روکنے کے لیے مصری حکومت نے گدھوں کو بھی شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قاہرہ کے ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایسام رمضان کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت غیر قانونی طور پر سرکس کے جانوروں کو کھانے کے لیے دیا جاتا ہے اور عام شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ گدھوں کو شناختی کارڈز کا اجراءاگلے سال سے کیا جائے گا۔ عام لوگ یہ پہچان نہیں رکھتے کہ یہ گدھے کا گوشت ہے یا گائے کا گوشت ہے۔ اس سے پہلے مصری پولیس گدھے کے گوشت کی مارکیٹ میں سپلائی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا چکی ہے۔