Friday, March 29, 2024

مصر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور چرچ کا افتتاح کر دیا گیا

مصر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور چرچ کا افتتاح کر دیا گیا
January 7, 2019
قاہرہ ( 92 نیوز) مصر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور چرچ کا افتتاح کردیا گیا،افتتاحی تقریب میں فلسطین کے صدر محمود عباس خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔ مصری صدر عبد الفتح السیسی نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ہمراہ  مسجد اور چرچ کا افتتاح کیا،مسجد اور چرچ قاہرہ سے چند کلومیٹر دور نئے انتظامی ٹاؤن میں ساتھ ساتھ بنائے گئے ہیں۔ قبطی چرچ کے سربراہ پوپ ٹواردوس دوئم بھی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ،اس موقع پر مصر ی صدرکا کہنا تھا کہ چرچ بنانے کا مقصد مصر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ مصر میں ایک کروڑ سے زائد قبطی عیسائی رہتے ہیں جو مجموعی آبادی کا دس فیصد ہیں۔