Friday, March 29, 2024

مصر میں عرب لیگ کا اجلاس

مصر میں عرب لیگ کا اجلاس
March 28, 2015
شرم الشیخ(ویب ڈیسک)مصر میں یمن کی صورتحال پر عرب لیگ کا دوروزہ اجلاس جاری ہے جس میں خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں یمن کے مفرور صدر ہادی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے یمن میں  باغیوں پر  فضائی حملوں کے علاوہ لیبیا کی صورت حال اور خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اقدام پر بھی  غور کیاجائے گا۔ اجلاس میں عرب ممالک کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف متحدہ فورس بنائے جانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔