Thursday, March 28, 2024

مصر میں سینکڑوں سال قدیم35حنوط شدہ لاشیں دریافت

مصر میں سینکڑوں سال قدیم35حنوط شدہ لاشیں دریافت
July 15, 2018
قاہرہ ( 92 نیوز ) مصر کے جنوب مغربی صوبے غیزہ سے 35 حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی ہیں، جو تیس میٹر کی گہرائی میں پتھر کے پانچ اور لکڑی کے ایک تابوت میں دفن تھیں ۔ یہ ممیز  مصر اور جرمنی کے ماہرین آثار قدیمہ کو ملی ہیں  جن کے مطابق یہ 664 سال قبل مسیح  کی ہیں ، ان لاشوں کے ساتھ پتھر کے مجسمے، چار اور مرتبان بھی ملے ہیں۔