Sunday, May 19, 2024

مصر میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ، تیس افراد ہلاک

مصر میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ، تیس افراد ہلاک
October 16, 2017

قاہرہ (92 نیوز) مصر کے صحرائے سینا میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تیس افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے شہر اسما عیلیہ میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں چھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایک سو سے زائد شدت پسندوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ شدت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر راکٹ بھی برسائے گئے۔
سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 24 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔ مصر کے صحرائے سینا میں اس سے قبل بھی مصری سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان درجنوں بار چھڑپیں ہو چکی ہیں۔