Monday, May 20, 2024

مصر میں ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان ،فوجی صدر السیسی کے اقتدار میں 2030 تک ‏توسیع

مصر میں ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان ،فوجی صدر السیسی کے اقتدار میں 2030 تک ‏توسیع
April 24, 2019

قاہرہ ( 92 نیوز) مصر  میں الیکشن کمیشن نے ریفرنڈم کےنتائج کا اعلان کردیا جس کےتحت مصرکے فوجی صدرالسیسی کے دور اقتدار میں دوہزار تیس تک توسیع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے ریفرنڈم میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے44.33 فیصد ووٹرزنےحق رائے دہی استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکےمطابق ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کے 88.8فیصدرائے دہندگان نےآئینی ترامیم کی منظوری دی۔

مصری پارلیمنٹ نےآئین میں ترامیم گزشتہ ہفتے منظور کی تھیں۔ جن کی منظوری کے بعد السیسی کے 2030 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

مصری الیکشن کمیشن نےسرکاری ٹیلی ویژن پرریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کیاہے۔