Friday, May 17, 2024

مصر: سینائی میں گھمسان کی لڑائی، شدت پسندوں نے 50فوجی مار دیئے، جوابی کارروائیوں میں 100 ہلاک

مصر: سینائی میں گھمسان کی لڑائی، شدت پسندوں نے 50فوجی مار دیئے، جوابی کارروائیوں میں 100 ہلاک
July 2, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے علاقے سینائی میں شدت پسند تنظیموں کے حملے، مختلف کارروائیوں میں 100سے زائد شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائیوں میں 50 کے قریب فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی سینائی صوبے کے علاقے شیخ زوید میں شدت پسندوں نے پانچ سکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور کئی علاقوں میں خودکش حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں پچاس کے قریب فوجی جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری طرف دارالحکومت قاہرہ کے مغربی علاقے میں پولیس حکام کے مطابق کالعدم سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے ایک سابق رکن پارلیمان سمیت نو افراد جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ چند ہفتوں میں مختلف کارروائیوں میں اب تک چھ سو پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو سال قبل مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے شروع کی گئی شدت پسند کارروائیوں میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں فوجی اور پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے۔ شمالی سینائی میں گزشتہ اکتوبر میں العریش میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے اس علاقے میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ ہے۔