Friday, March 29, 2024

مصر: سابق صدر محمدمرسی کو سزائے موت سنا دی گئی، 2011ءمیں جیل توڑنے اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے الزامات عائد کئے گئے

مصر: سابق صدر محمدمرسی کو سزائے موت سنا دی گئی، 2011ءمیں جیل توڑنے اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے الزامات عائد کئے گئے
May 16, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کی عدالت نے دو ہزار گیارہ میں جیل توڑنے کے الزام میں سابق صدر محمد مرسی اور ان کے کئی ساتھیوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ مصر کی فوج نے جولائی دوہزار تیرہ میں محمد مرسی کی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کے نتیجے میں ان کو صدارت کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ مرسی کو برطرف کیے جانے کے بعد ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور جماعت کے ہزاروں حامیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ محمد مرسی کو سن دو ہزار گیارہ میں جیل توڑنے کے واقعہ اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے مظاہرین کو مخالف گروہوں اور صحافیوں کے قتل پر اکسایا تھا، پچھلے اٹھارہ ماہ میں اخوان المسلمین کے کئی رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات کو تیزی سے نمٹایا گیا ہے۔ سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتاح امام سیسی نے صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد اسلامی تحریک اخوان المسلمین پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔