Friday, May 3, 2024

مصر: 15 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مصر: 15 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
December 27, 2017

مصر (92 نیوز) مصر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔
مصر میں شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو سزائے موت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پھانسی دے دی گئی۔
ان افراد کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ اُن کے فورسزکے خلاف پُرتشدد اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب جاری کیا گیا۔
مصری سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گیارہ دہشت گردوں کو برج العرب جیل اور چار کو النطرون جیل میں پھانسی دی گئی۔
مصری سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں کی میتوں کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔