Sunday, September 8, 2024

مصباح کا آفریدی کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں منصوبہ بندی کیساتھ اترنے کا مشورہ

مصباح کا آفریدی کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں منصوبہ بندی کیساتھ اترنے کا مشورہ
January 21, 2016
لاہور (92نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جیت کیلئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ہار بھلا کر میدان میں منصوبہ بندی کیساتھ اترنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں بدترین شکست کے باوجود شاہد آفریدی الیون کو سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں کارکردگی پر اثر کرتی ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں‘ ہار کو بھول کر منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ٹیسٹ کپتان نے ٹی ٹوینٹی کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ تیز کھیل میں سامنے آنے والی جدیدیت کو سیکھنا ہو گا۔ انہوں نے حفیظ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ احمد شہزادسے آخری ٹی ٹوینٹی میں اچھی اننگ کی امید کا اظہار بھی کیا۔