Sunday, May 12, 2024

مصباح نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا: پی سی بی

مصباح نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا: پی سی بی
January 1, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ابھی اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مصباح الحق  سڈنی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد بیان دیا تھا کہ اگر وہ پرفارم نہیں کر پا رہے تو انہیں ٹیم میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اس کے بعد سے افواہیں گردش کر رہیں تھیں کہ وہ جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ سے بھی اپنے استعفے کا اعلان کر دیں گے اور شاید تیسرا ٹیسٹ نہ کھیل پائیں مگر پی سی بی نے اس بات کی تردید کر دی ہے۔