Wednesday, April 24, 2024

مصباح نے این چیپل کو آئینہ دکھا دیا

مصباح نے این چیپل کو آئینہ دکھا دیا
January 14, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) مصباح الحق نے سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ مصباح کہتے ہیں ایشیا میں آسٹریلیا کی کارکردگی مسلسل خراب رہی۔ کینگروز کو پاکستان، بھارت اور سری لنکا نے وائٹ واش کیا۔ لگتا ہے بعض افراد پاکستان کے نمبرون بننے کا غصہ اب نکال رہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے کچھ روز پہلے مصباح کی قیادت اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کارکردگی بہتر بنائے یا گھر بیٹھ جائے۔ مصباح نے این چیپل کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے  ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم ایشیا میں پاکستان، سری لنکا اور بھارت سے ہار چکی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو ایشیا میں نہیں آنا چاہیے؟

آسٹریلوی ٹیم کو حالیہ غیرملکی دوروں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دورہ سری لنکا میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں کلین سویپ ہوا، متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے دھول چٹائی تو بھارت نے بھی آسٹریلیا کو وائٹ واش کیا۔