Wednesday, April 24, 2024

مصباح اور سرفراز کی پارٹنر شپ نے ہماری کچھ لاج رکھ لی : سرفراز نواز

مصباح اور سرفراز کی پارٹنر شپ نے ہماری کچھ لاج رکھ لی  : سرفراز نواز
November 1, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور سرفراز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کو بچا لیا ورنہ اتنا اسکور بھی نہ ہوتا ۔ تفصیلات کےمطابق شارجہ ٹیسٹ میں دو سو چونتیس رنز پر پاکستانی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے حوالے سے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور سرفراز نواز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کو بچا لیا۔ سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستان نے اظہر علی کو کھلا کر غلطی کی جبکہ دیگر بلے بازوں نے بھی غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلے۔ سرفراز نواز نے کل کے دن کو دونوں ٹیموں کے لیے اہم قرار دیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کون سی ٹیم دوسرے دن کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوتی ہے۔