Thursday, April 25, 2024

مصباح الحق  کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر، وقار یونس  بولنگ کوچ مقرر

مصباح الحق  کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر، وقار یونس  بولنگ کوچ مقرر
September 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) مصباح الحق تین سال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر  جب کہ وقار یونس  بولنگ کوچ مقرر کر دیے گئے ۔ پی سی بی کے مطابق کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا، پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے ۔  دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔ مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔ مصباح  الحق نے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے  پر  کہا کہ  قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،  اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔