Friday, May 17, 2024

  مصباح الحق کاون ڈے،ٹی20کےبعدٹیسٹ سےبھی ریٹائرمنٹ کاعندیہ

   مصباح الحق کاون ڈے،ٹی20کےبعدٹیسٹ سےبھی ریٹائرمنٹ کاعندیہ
July 26, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان  مصباح الحق  کا کہنا ہے  کہ بھارت کے خلاف سیریزکے و ہ  شدت  سے منتظر ہیں  ممکن ہے  وہ  ان کی  آخری   سیریز  ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ  مزید کرکٹ کھیلنا کم  رہ گیا ہے، لیکن  روایتی حریف بھارت کے خلاف سریز کا شدت  سے  انتظار ہے۔ اٹھاون  ٹیسٹ میچوں میں چار ہزار رنز بنانے والےمصباح الحق  کا ایک  انٹرویو میں مزید  کہنا  تھا کہ وہ پاک بھارت سیریز کے بعد  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے ۔ بھارت کے خلاف سیریز ان کے کرکٹ کیرئیر کی آخری سیریز ہوسکتی ہے۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مصباح الحق نے کہا  کہ ایک طرز کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہے۔ اس سے  آپ پورا سال اپنے کھیل  پر توجہ دے سکتے ہیں پورا سال ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے سے کھیل میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے۔ مصباح نے یاسر شاہ کے لئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا یاسر شاہ  کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا تو ایک  روز ان کا شمار  دنیا کے ٹاپ کلاس لیگ اسپنرز  میں ہوگا۔