Thursday, March 28, 2024

مصباح الحق کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف

مصباح الحق کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف
November 9, 2019
لاہور (92 نیوز) مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں غلطیوں کو دور کرنے کےلیے تینوں شعبوں پر کام کرنا ہوگا۔ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے آسٹریلیا کیخلاف تینوں شعبوں میں خراب کا کرکردگی کا مظٓاہرہ کیا، اور ہمیں غلطیوں کو دور کرنے کے لیے تینوں شعبوں پر کام کرنا ہوگا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بابر اعظم اور افتخار احمد نے بہتر پر فارم کیا، باقی کسی بلے باز سے رنز نہیں ہوپائے، ٹی ٹوئنٹی میں کم از کم 180 یا اس سے زیادہ رنز ہوں گے تو جیت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ مصباح الحق نے انٹرویو میں کہا آسٹریلیا کے باؤلرز نے ہمارے بلے بازوں کو رنز کرنے سے روکے رکھا جبکہ ہمارے باؤلرز لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کروانے میں ناکام رہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ٹیسٹ سیریز میں میزبان ملک کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار اور ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا۔