Friday, May 17, 2024

مصباح الحق کا بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرر عدالت میں چیلنج

مصباح الحق کا بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرر عدالت میں چیلنج
September 13, 2019
لاہور (92 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ تنخواہ اور مراعات بھی رولز سے زائد قرار دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے سید علی زاہد بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری غیر قانونی ہے۔ تنخواہ اور مراعات بھی رولز سے زائد ہیں،عدالت ان کی تقرری کالعدم قرار  دے۔ عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف پر نوٹس لیتے ہو ئے پی سی بی سے جواب طلب کر لیا۔