Friday, April 26, 2024

مصباح الحق پرسلواوور ریٹ کیوجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد

مصباح الحق پرسلواوور ریٹ کیوجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد
November 21, 2016

 دبئی(92نیوز)قومی ٹیسٹ  ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی، آئی سی سی کی طرف سے لگائی گئی پابندی کا اطلاق آئندہ ٹیسٹ میچ پر ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مصباح الحق نے مقررہ وقت میں دو اوور کم کرائے تھے۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے مصباح الحق پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ باقی کھلاڑیوں کی فیس میں سے بیس فیصد بھی بطور جرمانہ کاٹے جائیں گے۔ اس سے پہلے اگست دو ہزارسولہ میں انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ پر مصباح الحق کو جرمانہ کیا گیا تھا۔ ایک سال میں ایک قانون کی دو بار خلاف ورزی پر کپتان کو معطل کر دیا جاتا ہے۔