Monday, May 20, 2024

مصباح الحق نے گرین شرٹس کو ہیراتھ کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دے دیا

مصباح الحق نے گرین شرٹس کو ہیراتھ کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دے دیا
October 4, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یونس خان اور میری خدمات سے محرومی پر ٹیم میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اور ضروری نہیں پہلے ہی میچ میں نئے کمبی نیشن کےساتھ حکمت عملی کامیاب ہو۔ نئی ٹیم کو سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئرز کے طور پر اظہر علی اور اسد شفیق کا بیٹنگ آرڈر درست ہے۔ اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور پاکستانی ٹیم کو رنگنا ہیراتھ کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔