Thursday, April 18, 2024

مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
October 14, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلنا کر دیا ، مصباح الحق نے کہا کہ فیصلہ میرا ذاتی  اور کوئی دباؤ نہ تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے  ہیڈ کوچ مصباح الحق  چیف سلیکٹر  کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عہدہ چھوڑنے پر کوئی دباؤ نہیں تھا اپنی مرضی سے  چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑا۔

ہیڈ کوچ نے کہا  عہدہ چھوڑنے کا وزیراعظم عمران خان سے ہوئی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ہے، بورڈ نے بھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا،، چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے پر اب کوچنگ کو وقت دونگا اور  ٹیم کو ٹاپ تھری میں لانے کی کوشش کروں گا۔

مصباح الحق 30نومبر تک چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کیخلاف  سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب مصباح الحق ہی کریں گے،دوسری جانب پی سی  بی نے  بابر اعظم کی کپتانی میں ایک سال کی توسیع  کر تے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ   2021 تک ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔