Sunday, September 8, 2024

مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ کی فتح کو انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کے نام کر دیا

مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ کی فتح کو انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کے نام کر دیا
July 17, 2016
لندن(سپورٹس ڈیسک)مصباح الحق نے لارڈز کی فتح کو انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کے نام کر دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے فتح کو  ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا اور یاسر شاہ کی تعریف کی۔ یاسر شاہ نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کر کے فتح کی بیناد رکھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کےمطابق لارڈز میں  شاندار فتح کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان  مصباح  الحق نے جیت کو  عبدالستار ایدھی کے نام کر دیا۔اس موقع پر مصباح کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ فتح کا دن ٹیم کے لیے یادگار ہے،کامیابی ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے یاسر شاہ نے بہترین باؤلنگ کی۔ یاسر شاہ کو  دس وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  وزیر اعظم  نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  لارڈز   ٹیسٹ   جیتنے  پر  قومی ٹیم کو مبارکباد  دی ہے جبکہ ماضی کے مایہ ناز اسپنر شین وارن نے  بھی یاسر شاہ اور پاکستانی ٹیم کو  مبارکباد پیش کی ہے۔