Friday, March 29, 2024

مصباح الحق نے قومی ٹیم پر تنقید کو درست قرار دے دیا

مصباح الحق نے قومی ٹیم پر تنقید کو درست قرار دے دیا
January 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم پر تنقید کو درست قرار دے دیا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے پہلے ٹیسٹ  میں پاکستان نے کم بیک کیا جس  سے شائقین کی توقعات بڑھ  گئیں جس کے بعد پرفارمنس کا گراف نیچے جانے پر ہونے والی تنقید درست ہے۔

مصباح الحق نے ڈراپ کیچز کو شکست کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ناقص فیلڈنگ  کی وجہ سے سیریز کے تنائج پر اثر پڑا ہے ۔ بہتر فیلڈنگ سے نتائج بدل سکتے تھے۔

مصباح الحق نے کہا ٹیم کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اچھی کاکردگی کی امید ہے اور کنڈیشنز کے مطابق تبدیلیاں بھی کریں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تینوں شعبوں میں ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔