Thursday, April 25, 2024

مصباح الحق نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کی تجویز دے دی

مصباح الحق نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کی تجویز دے دی
March 19, 2017
کراچی (92نیوز)پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر ہمیشہ کے لیے پابندی کی تجویز دے دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ واقعے پر سخت پریشان ہیں  ۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کہتے ہیں جو لوگ گندے کھیل کا حصہ رہے ہیں ان کی واپسی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہوجانے چاہیں ۔ بہتر ٹیسٹ میچ اور ایک سو باسٹھ ون ڈے میچوں میں حصہ لینے والے مصباح الحق کا کہنا تھا ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس  دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ضروری ہے ۔ مصباح الحق نے واضح کیا کہ دورہ ویسٹ انڈیز پاکستان کے لیے مشکل سیریز ہوگی  ۔