Tuesday, April 23, 2024

مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
November 11, 2020
کراچی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹیم 23 نومبر کو کیویز کے دیس روانہ ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، دانش عزیز، فواد عالم، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت شامل ہیں۔ اوپنرز عابد علی، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ وکٹ کیپرز میں محمد رضوان، روحیل نذیر، سرفراز احمد منتخب ہو گئے۔ فاسٹ باؤلرز میں عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس ،محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ اسپنرز میں عماد وسیم، شاداب خان، یاسر شاہ، عثمان قادر اور ظفر گوہر ٹیم کا حصہ ہیں۔ شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق اسکواڈ کا حصہ نہیں۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے اظہر علی کو ہٹانے میں وزیر اعظم سے ملاقات کا کوئی تعلق نہیں۔ امید ہے کھلاڑی نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔