Thursday, April 25, 2024

مصباح الحق نے بھی چار روزہ ٹیسٹ کی مخالفت کردی

مصباح الحق نے بھی چار روزہ ٹیسٹ کی مخالفت کردی
January 11, 2020
لاہور (92 نیوز) چار روزہ ٹیسٹ کی مخالفت میں پاکستان میں بھی آوازیں بلند ہونے لگیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی چار روزہ ٹیسٹ کی مخالفت کردی۔ قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق  کا کہنا ہے ابھی واضح نہیں چار روزہ ٹیسٹ کا انعقاد کیسے کیا جائے گا، ایشیائی  کنڈیشن میں چار روزہ ٹیسٹ  کا انعقاد مشکل ہوگا۔ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا کہنا ہےچار روزہ ٹیسٹ سے باؤلرز کی پرفارمنس بھی متاثر ہو گئی باؤلرز کو ایک دن میں زیادہ اوور کروانا پڑیں گے جس سے ان کی اسپیڈ  میں کمی ہو سکتی ہے۔ 5روزہ کرکٹ میں زیادہ نتائج  سامنے آتے ہیں اور شائقین دلچسپ  مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں، آئی سی سی کو چار روزہ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔ قومی ٹیم کی فٹنس کے حوالے سے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا کہنا تھا فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر تیار کیا جاتا تھا لیکن اس بار دنیائے کرکٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے فٹنس معیار کو پیش نظر رکھا گیا ہے، اب ہر دو ماہ بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہونگے۔