Friday, April 19, 2024

مصباح الحق سنچری بنائے بغیر پانچ ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔

مصباح الحق سنچری بنائے بغیر پانچ ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔
March 7, 2015
آکلینڈ(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دنیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نےتھری فگراننگز کھیلے بغیر پانچ ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں ۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ دنیاکے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق  نے ایک سوساٹھ ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں تینتالیس کی اوسط سے پانچ ہزاررنزبنائے ہیں۔ مصباح نے ون ڈے کرکٹ میں اکتالیس نصف سینچریاں سکورکی ہیں جبکہ ون ڈے کی سینچری سکورکرنے میں ناکام رہے۔ ان کابہترین سکورچھیانوے رنزناٹ آؤٹ ہے ۔ مصباح نے ورلڈکپ کے گروپ میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف  ون ڈے کرکٹ کے پانچ ہزاررنزمکمل کر کے پاکستان کے چوتھے تیز ترین کھلاڑی ہونے کو اعزاز بھی اپنے پاس رکھا ۔