Friday, March 29, 2024

مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے

مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے
March 6, 2017

کراچی (92نیوز) مصباح الحق نے چئیرمین پی سی بی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا جس کے بعد مصباح الحق کی کپتانی برقرار رہنے کا امکان روشن ہوگیا۔

مصباح الحق اپنی بہترین پرفارمنس کے باعث سب سے بہترین ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبرون ٹیم کے طور پر سامنے آیا جبکہ ادھر پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی بھی مصباح الحق کے حصے میں آئی لیکن ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں مگر اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے چئیرمین پی سی بی شہریار خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز بائیس اپریل سے ہوگا جس میں پاکستان کو تین ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں جن کی کپتانی مصباح الحق کے پاس ہی رہنے کا امکان ہے۔ مصباح کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ جب تک فٹ ہیں کھیلیں گے اور لگتا ہے پی سی بی بھی مصباح الحق کو ہی کپتان برقرار رکھنا چاہتا ہے۔