Sunday, September 8, 2024

مصباح الحق بھی لارڈز کے لارڈ بن گئے

مصباح الحق بھی لارڈز کے لارڈ بن گئے
July 15, 2016
لندن(92نیوز)مصباح الحق بھی لارڈزکے لارڈ بن گئے۔ انگلش سرزمین پر انگلینڈ کے خلاف  پہلے ہی میچ میں سنچری بنا ڈالی۔  وہ لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے معمر ترین کپتان بھی بن گئے۔ پش اپس لگا کربیالیس سال کی عمر میں سپر فٹ ہونے کا ثبوت بھی  دے دیا شاندار سنچری پر مصباح کا نام لارڈز کے آنر بورڈ پر سجا دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وہ آیا اور چھا گیا  یہ وہ جملہ ہے جو اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھنے والوں کے ذہن میں گردش کررہا ہوگا۔ جی ہاں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق  لارڈز کے لارڈ بن گئے ہیں وہ کرکٹ کے گھرمیں اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لئےگراؤنڈمیں اترے اور سنچری بنا کر ہی دم لیا۔ انہوں نے سولہ چوکوں کی مدد سے انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی اورکریئرکی دسویں سنچری اسکورکی۔ اس کے ساتھ ہی وہ کرکٹ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے معمر ترین کپتان بھی بن گئےجبکہ انہوں نے انگلینڈ میں سنچری بنانے والے دوسرے معمر ترین مہمان کھلاڑی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ سنچری بنانے کے بعد پچ پر پش اپس لگا کرخود کو اس عمر میں سپرفٹ کھلاڑی بھی ثابت کردیا۔ جنہیں ان کی اہلیہ نے بھی بے حد سراہا اورکہا کہ آپ کی سنچری نے دل خوش کردیا۔ سیریزکے آغازسے قبل محمدعامر سے خائف انگلش ٹیم اورمیڈیا اب سوچنے پر مجبور ہوگا کہ پاکستان کے پاس انگلش ٹیم کو زیرکرنے کے لیے ایک نہیں کئی موثر ہتھیارموجود ہیں تومل گیا تنقید کا جواب۔