Monday, September 16, 2024

مصباح الحق 5ہزار رنز بنانےوالے ساتویں بلے باز بن گئے

مصباح الحق 5ہزار رنز بنانےوالے ساتویں بلے باز بن گئے
April 25, 2017
لاہور(92نیوز)قومی ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا مایہ ناز بلے باز پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں  بیٹسمین  بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق مصبا ح الحق کی کامیابیوں کا سفر جاری مایہ ناز بلے باز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا مصباح الحق پاکستان کی جانب سے پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سر انجام دیا۔ مجموعی طور پر مصباح الحق  نے  73 ٹیسٹ میچوں میں پانچ ہزارپچاس رنز جوڑ لیےمصباح الحق نے 36 نصف سنچریاں جبکہ 10 بار سو کا ہندسہ عبور کیا پانچ روزہ کرکٹ میں لیجنڈ کرکٹر کا بہترین اسکور 161 ہے۔