Monday, September 16, 2024

مصباح آج نہیں تو کل چلے جائیں گے، ہمیں اپنے ہیروز کو عزت کے ساتھ بھیجناچاہئے : چیف سلیکٹر

مصباح آج نہیں تو کل چلے جائیں گے، ہمیں اپنے ہیروز کو عزت کے ساتھ بھیجناچاہئے : چیف سلیکٹر
February 3, 2017
لاہور(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ مصباح آج نہیں تو کل چلے جائیں گےہمیں اپنے ہیروز کو عزت کے ساتھ بھیجناچاہئے۔ تفصیلات کےمطابق سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کی نومنتخب باڈی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کے بعد میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا مصباح کی قیادت میں ٹیم نمبر ون بنی وہ آج نہیں تو کل چلے جائیں گے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم ہارتی ہے تو دکھ ہوتا ہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں غلطیاں ہوئیں انہیں ٹھیک کرنا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں سے رائے لینا اچھی بات ہے ہم سب ہی ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔