Sunday, May 19, 2024

مشیل اوباما دو ماہ کیلئے میگزین کی مہمان ایڈیٹر بنیں گی

مشیل اوباما دو ماہ کیلئے میگزین کی مہمان ایڈیٹر بنیں گی
June 12, 2015
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خاتون اول مشیل اوباما میگزین مور کی جولائی اور اگست کی مہمان ایڈیٹر ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس اور میگزین انڈسٹری کے لیے پہلا موقع ہے کہ کوئی خاتون اول کسی میگزین کی مہمان ایڈیٹر بنی ہیں۔ مور کی ایڈیٹر انچیف لیزلی سیمور کا کہنا ہے کہ مہمان ایڈیٹر کا عہدہ محض نمائشی نہیں، بلکہ مشیل اوباما نے تازہ شمارے کے لیے نہ صرف کئی مشورے  پیش کیے، بلکہ مضامین بھی لکھے اور شمارے کا ایک ایک صفحہ پڑھا اور آخری منٹ تک تبدیلیاں تجویز کیں۔ میگزین کے تازہ شمارے میں دنیا کے متعلق مشیل اوباما کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔