Sunday, May 19, 2024

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی وفد کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی وفد کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) 4 رکنی امریکی وفد کی قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفد کی سربراہی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اقلیتی اسٹاف ڈائریکٹر مسٹر کرس سوچا نے کی۔ 

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ کہتا رہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ افغانستان کو کسی بھی تباہی سے بچانے کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جانی چاہیے۔ مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

فریقین نے مثبت سمت میں آگے بڑھنے اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔