Wednesday, April 24, 2024

مشیر مملکت برائے داخلہ کی ہزارہ برادری کے متاثرین سے ملاقات، سانحے پر ‏افسوس کا اظہار

مشیر مملکت برائے داخلہ کی ہزارہ برادری کے متاثرین سے ملاقات، سانحے پر ‏افسوس کا اظہار
April 15, 2019

کوئٹہ (92 نیوز) مشیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سانحہ ہزارہ برادری کے شہداکے احتجاجی کیمپ میں گئے اور  ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متاثرین سے خطاب میں مشیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہزارہ برادری پر ماضی میں حملہ کرنیوالوں کو پکڑا اور سزائیں بھی ہوئیں، ہماری نیت صاف ہے ،آپکے درد میں برابر کے شریک ہیں۔

مشیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کو یکجہتی اور اتفاق سے شکست دیں گے ، ہماری عوام اور افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کون سی وہ قوتیں ہیں جو پاکستانیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں ، دشمن پاکستان کا شیرازہ بکھیرنا چاہتے ہیں،دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ میں لانا چاہتے ہیں، مختلف بنیادوں پر ہمیں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

مشیر مملکت برائے داخلہ  کا کہنا تھا کہہم مذمت نہیں کریں گے،زبانی جمع خرچ نہیں ہوگا ۔