Friday, April 26, 2024

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی جائیدادوں کا کھچا چھٹا کھول دیا

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی جائیدادوں کا کھچا چھٹا کھول دیا
December 2, 2020

 شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے انٹرویو میں کئی مضحکہ خیز باتیں کیں۔ اسحاق ڈار کی  اسلام آباد میں  6 ایکڑ اراضی، الفلاح ہاوَسنگ سوسائٹی میں 3 پلاٹ اور 8 گاڑیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی کچھ کمپنیاں بھی ہیں اور کچھ میں شراکت دار ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے شہزاد اکبرنے  کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ  انھیں کاروبار اور تجارت کو بھی بچانا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اسحاق ڈار کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ملک کا پیسہ لوٹا اب کہہ رہے ہیں کہ ان کا موقف نہیں سنا جارہا۔ باہر بیٹھ کر  یہ لوگ قومی اداروں  کے خلاف  بولتے ہیں ، عوام کو اسحاق ڈار کا انٹرویو بار بار دیکھنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کی ٹانگیں کانپتی رہیں۔ پوری قوم محظوظ ہوئی۔ اسحاق ڈار مکمل بے نقاب ہو چکے۔ پہلے کہا کوئی جائیداد نہیں پھر کہا بیٹے کی ایک پراپرٹی ہے۔ بیٹا 52 ولاز ہونے کا اقرار کر چکا جو کلرک بننے کے بھی قابل نہیں وہ وزیرخزانہ تھا۔