Thursday, March 28, 2024

مشیر خزانہ کی مخالفت کے باوجود وزیر اعظم کی ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنیکی منظوری

مشیر خزانہ کی مخالفت کے باوجود وزیر اعظم کی ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنیکی منظوری
February 18, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم نے  موجودہ چلینجز سےنمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات  کا فیصلہ کرلیا ، حکومتی  امور پر مشیر خزانہ  اور وزیراعظم کے فیصلے آمنے سامنے آگئے ، مشیر خزانہ  کی مخالفت کے باوجود وزیراعظم نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری حاصل کرلی، وزارت اطلاعات میں 27افراد پرمشتمل ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کیا جائے گا، وزیراعظم کھاد سستی نہ ہونے پر بھی  برہم ہوئے ،  سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان نے غیرمعمولی اقدامات کی ٹھان لی  ، مشیر خزانہ  کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رقم جاری نہ کرنے کا  فیصلہ منسوخ کردیا ،  ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کیلئے 42ملین روپے جاری کرنے کی منظوری حاصل  کر لی ،  وزارت اطلاعات میں 27افراد پر مشتمل ونگ سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں کی تشہیراور اپوزیشن وعوامی تنقید کا توڑ پیش کریگا۔ وزیراعظم نے دوسرا ایکشن وزارت صنعت وپیداوار کیخلاف لیا  ، گیس سرچارج ختم ہونے کے باوجود کھاد بوری چار سو روپے سستی نہ کرنے پر وزارت صنعت اور نجی کمپنی پر برہم ہوئے ، سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔ مشیر رزاق داؤد پر واضح کیا کہ اگر کمپنی نے کھاد کی بوری کی قیمت میں مطلوبہ کمی نہ کی تو سبسڈائزڈ ریٹ پر گیس کی فراہمی بند کردی جائیگی۔وزیراعظم نے تیسرا ایکشن کابینہ اجلاس میں زراعت سے متعلق غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر لیا ۔ وزیراعظم اور بعض ارکان اسمبلی  کسانوں بالخصوص کپاس کے کاشتکاروں اور پیداوار پر پریشان ہیں ،  عمران خان نے کاشتکاروں کو ریلیف کیلئے کپاس سے متعلق پالیسی ایک ہفتے میں تیارکرنے کی ہدایت کردی ۔  وفاقی حکومت کی جانب سے یہ پہلی پالیسی ہوگی جو کپاس کی پیداوار بڑھانے اورکسانوں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے نافذ کی جائیگی۔