Friday, May 10, 2024

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر
April 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون  تک موخر کر دی گئی ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دی ،  فیول ایڈجسٹمنٹ کے مؤخر کرنے سے حکومت 151 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

جاری کردہ اعلامیہ  میں کہا گیا کہ ای سی سی نے چار ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی،  ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ روپے کی سپلیمینٹری گرانٹ منظور کی گئی ، پائیدار ترقی کے پروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ، اسپیشل سکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز 1 کے لیے گیارہ ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی  کے  جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ایس سی او کے لیے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ، انرجی سیکٹر پر کورونا وباء کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں   200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کیلئے ویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری دی گئی، اجلاس میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔