Monday, September 16, 2024

مشیر خزانہ کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ ،چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات

مشیر خزانہ کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا دورہ ،چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات
March 19, 2018

کراچی ( 92 نیوز) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین منیر کمال اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملاقات  کی ۔ کپیٹل گین ٹیکس اور بونس شیئرز کا ازسرنو جائزہ لینے کی تجویز دی ۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کے دیگر مارکیٹس کی جگہ بہترین کارگاردگی دکھائی ہے  ۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چئیرمین منیر کمال نے مشیر خزانہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی ، مشیر خزانہ مفتاح  کو بروکرز کے موجودہ مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

چئیر مین منیر کمال کا کہناتھا کہ بجٹ تجاویز کا مقصد ریونیو بڑھانے کے ساتھ حصص بازار میں ایکٹیوٹی کو فروغ دینا ہے۔ تجاویز میں بونس شیئرز اور کپیٹل گین ٹیکس کا ازسرنو جائزہ لینے کا کہا گیاہے جبکہ نئی لسٹنگ کے لیے ٹیکس کی رعایت مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مشیر خزانہ کو مارجن فنانسنگ اور ڈیوڈنڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔