Thursday, March 28, 2024

مشیر خزانہ نے اقتصادی سروے وزیر اعظم کو پیش کر دیا

مشیر خزانہ نے اقتصادی سروے وزیر اعظم کو پیش کر دیا
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی سروے وزیر اعظم کو پیش کر دیا ، کوئی بھی ہدف حاصل نہ ہو سکا ۔مشیر خزانہ کچھ دیر بعد اکنامک سروے جاری کریں گے ۔

کورونا نے ملکی معیشت درہم برہم کر دی ، کوئی بھی معاشی ہدف حاصل نہ ہو سکا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کو  اقتصادی سروے پیش کر دیا ،   مشیرخزانہ کچھ دیر بعد اکنامک سروے جاری کریں گے۔

آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی ترقی کا ہدف 2.3 فی صد مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ رواں سال جی ڈی پی ترقی کی شرح منفی 0.4فیصد رہی ۔زراعت کا ہدف 2.9 فی صد  مقرر  کرنے  کی تجویز   ہے ۔ رواں سال زراعت کی ترقی کی شرح 2.7فیصد رہی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بڑی فصلوں کا ہدف 2.2 فی صد مقرر کرنے کی تجویز  ہے ، رواں سال بڑی فصلوں کی گروتھ کی شرح 2.9فیصد رہی ۔کپاس میں شرح نمو کا ہدف 1.3 فی صد مقرر کئے جانے کا امکان  ہے ۔

رواں سال کپاس میں شرح نمو منفی 4.6فیصد رہی ۔ لائیو اسٹاک میں شرح نمو کا ہدف 3.5 فی صد مقرر  ہو سکتا ہے ْ ، رواں سال لائیو اسٹاک میں شرح نمو 2.6فیصد رہی ۔جنگلات میں شرح نمو کا ہدف 1.5 فی صد مقرر کیے جانے  کی تجویز  ہے ۔

اقتصادی سروے میں  آئندہ مالی سال ماہی گیری میں شرح نمو کا ہدف 2.1 فی صد مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔  معدنیات میں شرح نمو کا ہدف 0.5 فی  صد ۔ پیداواری شعبہ میں شرح نمو کا ہدف منفی 0.7 فی صد مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے میں شرح نمو 2.8 فی صد مقرر کی جائے گی ۔ ذرائع کہتے ہیں  رواں سال خدمات کے شعبے میں شرح نمومنفی 0.6فیصد رہی  ۔