Thursday, April 18, 2024

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی وزیراعظم سے ملاقات، آئی ایم ایف پیکیج پر اپنی رائے دی ‏

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی وزیراعظم سے ملاقات، آئی ایم ایف پیکیج پر اپنی رائے دی ‏
April 20, 2019

اسلام آباد( 92 نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے  ملاقات کی اور  آئی ایم ایف پیکیج سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو  اپنے روڈ میپ  سے متعلق بھی تفصیلی  طور پر آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو  مبارکباد دی ۔

میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے اور اس کام کو تیز کیا جائیگا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور درمیانی مدت کی حکمت عملی کیلئے بنیادی ہدایات دے دیں، آمدنی اور اخراجات کے اہداف کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے۔

قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزارت خزانہ  پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ،انہوں نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔