Sunday, May 19, 2024

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی
November 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہونے لگی۔ سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہو گئے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کر لیا۔

ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا۔ میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔ وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں۔ اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دینگے تو کوئی اعتراض نہیں۔ موقع دیا تو قوم و ملک کی خدمت کرونگا۔