Friday, March 29, 2024

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا
May 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا۔ 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔ ای سی سی کے اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ ایجنڈا کے مطابق کیپیسٹی چارج کم کرنے کے لیے سنتھیٹک فنانسنگ کا فیصلہ کئے جانے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی پر پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی شرح متعین کی جائیگی ۔ ای سی سی پاکستان میں سمارٹ فون تیار کرنے کی اجازت دینے کی وزارت آئی ٹی کی سمری اور سرمایہ کاری بورڈ کو خصوصی معاشی زون کے لیے نظر ثانی شدہ پیکیج دینے پر بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور کیپیٹل آؤٹ لے آن سول ورکس 2019-20 کی منظوری بھی دی جائیگی ۔ وزارت ہاؤسنگ کو تنخواہوں اور مینٹیننس کی رقم کی منظوری دی جائیگی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ضمن میں 13 نومبر 2019 کے فیصلے پر نظر ثانی بھی ہو گی۔ ای سی سی کے اجلاس میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے 2020 کے پیکیج کی منظوری بھی دی جائیگی۔