Sunday, May 5, 2024

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، 16 نکاتی ایجنڈے پر غور

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، 16 نکاتی ایجنڈے پر غور
May 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ای سی سی نے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ اضافی بجلی دو سال کے لیے فراہم کی جائے گی جس سے کراچی کے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیسکو کے صارفین کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صنعتی صارفین کو بجلی پر 3 روپے فی یونٹ سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ پاور ڈویژن نے صنعتی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے 118 ارب روپے بھی مانگ لیے ہیں۔ پاور ڈویژن حکام  نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا حکومت 118 ارب روپے فراہم کرے تو سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ای سی سی نے رواں سال سرکاری شعبے میں گندم کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ رواں سال سرکاری شعبے میں 5.15 ملین ٹن گندم خریدی جائے گی۔