Saturday, April 27, 2024

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
May 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کیلئے مراعاتی پیکج ایجنڈا میں شامل ہیں۔ اجلاس میں وزارت دفاع کے سپیشل ایجوکیشن سکول کی تعمیر کے لیے فنڈ مختص کرنے کی سمری پر غور ہو گا۔ غربت مٹاؤ اور سماجی تحفظ پروگرام کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منطوری دی جائے گی۔ وزارت دفاع کی سپیشل ٹیلی کام مانیٹرنگ پراجیکٹ کی اپگریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزارت داخلہ کی سمری پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے اضافی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے سابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کیلئے امدادی پیکج کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ رواں مالی کے سال دوران گندم خریداری کی رپورٹ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وزارت توانائی کی پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کو پبلک ڈیبٹ میں بدلنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔